ہربنس پورہ آتشزدگی کے مختلف واقعات ،دو بچے جاں بحق ہوگئے

ہربنس پورہ آتشزدگی کے مختلف واقعات ،دو بچے جاں بحق ہوگئے
 ہربنس پورہ آتشزدگی کے مختلف واقعات ،دو بچے جاں بحق ہوگئے

  

لاہور(کر ائم سیل ) ہربنس پورہ کے علاقے میں آتشزدگی کے دومختلف واقعات میں 15سالہ لڑکی اور 10 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گئے، لواحقین کے پوسٹمارٹم نہ کروانے کے اصرار پر لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ،نعشیں پولیس اسٹیشن سے گھر پہنچنے پر دونوں گھروں میں صف ماتم ، ہر آنکھ اشکبار تھی۔ نمائندہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد ابتسام ،بوٹا ،عنایت اور دیگر نے بتایا کہ ہربنس پورہ کے علاقے میں سلیم کے گھر میں گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کی زد میں آ کر سلیم کی 15سالہ بیٹی ثنا ء شدید جھلس گئی ،اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ دوسرے واقعہ میں ہربنس پورہ کے علاقہ بلال پارک میں مثل خان کا 10سالہ بیٹا انصراپنے باپ کے ردی کے گودام میں آگ لگنے سے جل کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔۔متوفیوں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -