خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی الیکشن کمیشن کے دامن پر بدنام داغ ہے ،سراج الحق

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی الیکشن کمیشن کے دامن پر بدنام داغ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی الیکشن کمیشن کے دامن پر بدنام داغ ہے، حالیہ انتخابات میں دھاندلی کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں دھاندلی کی شکایات کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل کریں گے تحصیل جمرود میں پارٹی کارکنوں اور علاقہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بہت زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں ان شکایات کا جائزہ لے کر اپنا موقف پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ دھاندلی سے متعلق شکایات بذات خود الیکشن کمیشن کے دامن پر بدنماداغ ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن جیسا ناسور ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے

مزید :

صفحہ اول -