بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس میں اضافہ کا امکان

بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس میں اضافہ کا امکان

  

لاہور ( وقائع نگار)آئندہمالی سال 2015-16 کے وفاقی بجٹ کے دوران درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس میں اضافہ کا امکان ہے ذرائع کے مطابق بیرون ممالک سے درآمد کئے جانیوالے فی موبائل فون سیٹ پر تین سو سے ایک ہزار روپے تک ٹیکس لیا جائے گابتایاگیا ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال ریونیو بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں دگنا اضافہ بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ کم قیمت کے موبائل پر150روپے ٹیکس عائد تھا جس کو تین سو روپے‘درمیانی قیمت کے موبائل پر عائد ٹیکس 250روپے سے پانچ سو روپے ٗ سمارٹ فونز پر ٹیکس کی شرح پانچ سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ اول -