مرحوم بھائی کی جائیداد ہتھیانے کیلئے ظالم شخص کی بیوہ بھابی کو مارنے کی کوشش

مرحوم بھائی کی جائیداد ہتھیانے کیلئے ظالم شخص کی بیوہ بھابی کو مارنے کی کوشش
 مرحوم بھائی کی جائیداد ہتھیانے کیلئے ظالم شخص کی بیوہ بھابی کو مارنے کی کوشش

  

 لاہور(کر ائم سیل) گلشن راوی کے علاقہ میں بھائی کی وفات کے بعداس کی جائیداد تھیانے کے لئے چھوٹے بھائی نے بیوہ بھابھی کوقتل کی دھمکیاں دینا شروع کردیں،گھر میں گھس کر مارنے کی کوشش ،متاثرہ خاتون انصاف کے حصول کیلئے تھانے میں پہنچ گئی ،پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے بعد مک مکا کر کے چھوڑ دیا۔تفصیلا ت کے مطابق گلشن راوی 139/Aکی رہائشی عینی افضال نے تھانے میں دی جا نے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے خاوند محمد افضال کا 6سال قبل ہارٹ اٹیک سے انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد میرے دیور اویس نے میرے گھر پر قبضہ کر نے کے لئے مختلف حربے استعمال کرنے شروع کر دئے ،ہم کو کرایہ دار ظاہرکرکے عدالت میں کیس بھی کیا جس پر عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ کر دیا،اس کے بعد بھی میرا دیور ہمارا گھر ہم سے چھیننے کی کوشش کررہا ہے۔عینی افضال نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ 2دن قبل بھی میرا دیور مجھے مارنے کے لئے میرے گھر میں گھس آیا تھا، میں نے کمرے کا دروازہ بند کر کے جان بچائی اور 15پر کال کی جس پر گلشن راوی کا اے ایس آئی نا صر مو قع پر پہنچا اور ملزم کو گرفتار کر کے لیے گیا لیکن تھوڑی دیر تھانے میں رکھنے کے بعد اسے چھوڑ دیا ۔میرا دیور بہت بااثر ہے اور اپنے گھر میں جوا بھی کرواتا ہے ۔ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -