بجلی پیداوار کیلئے آبی وسائل کا استعما ل کیا جائے، شیخ ارشد

بجلی پیداوار کیلئے آبی وسائل کا استعما ل کیا جائے، شیخ ارشد

  

 لاہور(وقائع نگار) آل پاکستان انجمن تاجران کے چیف ایگزیکٹو شیخ محمد ارشد نے کہا ہے کہ پاکستا ن الیکٹر ک پاور کمپنی کی جانب سے صوبائی دارلحکو مت سمیت ملک بھر میں عوام کو گھریلو سطح پر اور صنعتوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں ۔گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں شیخ ارشد نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام آبی وسائل کا بھر پور استعمال کیا جائے اور آبی وسائل کو بجلی کی پیداوار کیلئے استعمال کیا جائے کیوں پن بجلی توانائی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے انہوں نے وزیراعظم میاں نواز کے اس بیان کو سراہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے طویل المدتی منصوبے شروع کئے جائیں۔    تاکہ ملک اندھیروں سے نکل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -