عمران خان کی کارکردگی کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں سامنے آ گئی،عابد صدیقی

عمران خان کی کارکردگی کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں سامنے آ گئی،عابد صدیقی

  

 لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان صرف باتیں کرتے ہیں عملی طور پر اُن کی کارکردگی خیبر پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں سامنے آ گئی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عملی طور پر خیبر پی کے میں ناکام ہو چکی ہے اس پارٹی کے پاس کوئی ویژن نہیں تبدیلی باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے آئے گی۔ خیبر پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں جو کچھ ہوا پوری قوم نے ٹیلیویژن کی سکرینوں پر دیکھ لیا۔ دھاندلی کا رونا رونے والوں نے خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دھاندلی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ عوام نے تحریک انصاف کے اصل چہرہ دیکھ لیا عمران خان باتوں کے بجائے عملی اقدامات کریں۔ قوم مزید گمراہ نہیں ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -