فروغ عشق رسول ﷺ کی تحریک کا پیغام گلی گلی عام کیا جائے گا ،ارحم سلیم

فروغ عشق رسول ﷺ کی تحریک کا پیغام گلی گلی عام کیا جائے گا ،ارحم سلیم

  

 لاہو(جنرل رپورٹر )انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر ارحم سلیم قادری نے کہاہے کہ فروغ عشق رسول ﷺ کی تحریک کا پیغام گلی گلی اور قریہ قریہ عام کیا جائے گا ۔ وطن عزیز کی درسگاہوں سے تمام سیاستدانوں کو دیس نکالا دیں گے ۔طلبہ ء سیاست طلبہء میں اور تعلیمی اداروں تک کے فارموے پرہر صورت عمل ممکن بنائیں گے ۔وطن عزیز ہمارے بزرگوں کی قر بانیوں کا ثمر ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اے ٹی آئی بین الااقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام محفل نعت کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔محفل نعت کے مہمان خصوصی میجرسیدابراہیم شاہ،سید آفتاب عظیم بخاری ،جہانزیب ستی ،محمد اکرم رضوی ،اسد چوہدری،سید بو علی شاہ ،ملک شاہد القادری ،اختشام منظور عباسی ،حافظ عامر شیر،میاں یاسر جہانگیرتھے ۔جبکہ ناظم جامعہ سید افضال بخاری ا پنے خطبہ استقبالیہ میں کہا تعلیمی اداروں میں قلم کتاب زندہ باد کلاشنکوف مردہ باد کاجو نعرہ اے ٹی آئی نے دیا تھا اس سے تعلیمی اداروں کا کشیدہ تعلیمی ماحول میں اخوت و بھائی چارے کا رنگ بھر گیا ہے ۔نوجوان نسل اسلحہ وبارودسے نفرت کرکے علم دوستی کا رشتہ مضبوط کرے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -