سود کا کاروبار اسلام کے منافی ہے ،پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم

سود کا کاروبار اسلام کے منافی ہے ،پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم

  

 لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر رقرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے کہا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے لئے جو پیغام لے کر تشریف لائے وہ ہمارے لئے آب حیات ہے اور ان کو قبول کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا قرآن مسلم امہ کیلئے ہدایت ہے یہاں تک حکم ہے کہ اگر تم حالت جنگ میں ہو تو نماز نہ چھوڑو۔ جنگ احد میں آپؐ نے اپنی تلوار نکال کر فرمایا ہے کہ جو اس کا حق ادا کرے تو بیشتر صحابہ کرام نے اس کی خواہش ظاہر کی۔ آپؐ نے اپنے پیٹ پر پتھر باندھے اور صبر کا دامن نہ چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن نے سودی کاروبار کو حرام قرار دیا ہے لیکن ہم اسلام اور شریعت کے منافی سودی کاروبار کر رہے ہیں اور قرآن کریم کے برعکس یہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے 200 علماء کرام نے سود کے کاروبار کو حرام قرار دیا ہوا ہے لیکن افسوس حکومت خلاف شریعت سود کے کاروبار کو وسعت دے رہی ہے۔ ہم مسلمان ہونے کے باوجود سودی کاروبار کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -