فطری دشمن پاکستان کی سا لمیت کومیلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا،محمد سعید

فطری دشمن پاکستان کی سا لمیت کومیلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا،محمد سعید

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)کستان مسلم لیگ(فنکشنل)پنجاب کے رہنما ڈاکٹر ملک محمد سعید نے کہا ہے کہ فطری دشمن پاکستان کی سا لمیت کومیلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا ،پاکستان نے پرامن اوردفاعی مقاصد کیلئے ایٹمی طاقت حاصل کی ، ہمیں باربارللکارنے والے دشمن پرسکتہ طاری ہوگیا ۔وہ یوم تکبیر کے سلسلہ میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب میں یوم تکبیر کاکیک کاٹاگیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم تکبیر پاکستانیوں کی قومی حمیت کاآئینہ دار ہے۔    اس روز پاکستان دنیا کے نقشہ پرایک ایٹمی طاقت کی حیثیت سے ابھراتھا۔14اگست 1947ء کے بعد28مئی1998ء پاکستان کادوسرااہم ترین دن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی طاقت بن جانے سے اب بھارت قیامت تک جنوبی ایشیاء کاتھانیدار نہیں بن سکتا۔تقریب کے اختتام پراستحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -