دمام میں خود کش دھماکہ اور مستونگ میں دہشتگرد ی کی مذمت کرتے ہیں،حافظ عبدالکریم

دمام میں خود کش دھماکہ اور مستونگ میں دہشتگرد ی کی مذمت کرتے ہیں،حافظ ...

  

 لاہور( پ ر )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ و رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب کے شہر دمام میں خود کش دھماکہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور مستونگ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام دشمن طاقتیں یمن میں ناکامی کے بعد سرزمین حرمین شریفین کو ہدف بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔حملوں میں ملوث عناصراسلام دشمن طاقتوں کے آلہ کار اور اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔گذشتہ روز اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نہوں نے کہاکہ عبادتگاہوں پر پے درپے خودکش حملے سرزمین حرمین شریفین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی خوفناک سازش ہے۔ اس وقت سعودی عرب یمن میں برسرپیکارحوثی باغیوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے ان حالات میں دمام میں خودکش حملہ منظم سازشں و منصوبہ بندی کی عکاسی کرتاہے۔ان واقعات سے ظاہرہوتاہے کہ اسلام دشمن قوتیں دیگر مسلم ملکوں کی طرح سعودی عرب میں بھی فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل و غارت گری پروان چڑھانا چاہتی ہیں تاہم امید ہے مسلم ممالک اس سازش کوسمجھتے ہوئے اغیار کی کوششوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -