لاہورکسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی کا اجلاس

لاہورکسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی کا اجلاس

  

 لاہور ( پ ر ) لاہورکسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت مر کزی چےئر مین محمد امجد چوہدری، صدر مسعود عالم بٹ الحمرہ ہال گارڈن میں ہو ا جس میں سابق صدرساجد عزیز ،آغا افتخاراحمد،اعجاز رشید ،سید کاظم ،عامر اسلم،محمد عظیم ،عبدالستار گجر ،آصف سعید ،ارشد بھٹی سمیت لاہور چیمبر آف کامر س کے 700 ایسوسی ایٹ،اور284کارپوریٹ کلاس کے ممبر ان سمیت صنعت کاروں اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شر کت کی اجلا س میں شر یک کاروباری شخصیات نے لاہور چیمبر آف کامرس کے آئندہ الیکشن میں محمد امجد چوہدری کی بھر پور حمایت کا اعلان کر تے ہوئے ساتھ کا یقین دلوایا اس مو قعہ پر چےئر مین لاہور کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن محمد امجد چوہدری نے دوستوں کیجانب سے حمایت کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ صنعت کاروں اور تاجروں کے مسائل کو حل کر نے کیلئے ہر ممکن کو شش کر رہے تاکہ پاکستان میں سر مایہ کاری کر نے والے محب وطن پاکستانیوں میں اعتماد آئے اور وہ بیرونی سر مایہ کاری کی بجائے پاکستان میں سر مایہ کاری پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری توانائی کے بحران پر جلد قابو پا لیا گیا تو صنعت ایک بار پھر اپنے قدموں پر کھڑی ہو جائے گی جبکہ پاکستان میں سر مایہ کاری کر نے والوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں کیو نکہ بجلی،گیس بحران کے با وجود محب وطن کاروباری شخصیات پاکستان میں سر مایہ کاری کر تے ہوئے عوام کو روزگار فراہم کر رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اب پاک چین توانائی کے منصوبوں سے اُمید کی نئی کر ن دیکھنے کو ملی ہے جو کہ پاکستان کیلئے اہمیت کی حامل ہے اجلاس میں آئے صنعت کاروں ،تاجروں نے محمد امجد چوہدری کی قیادت پر اعتماد کا ووٹ دیکر ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -