رکاوٹوں کے باوجودپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کی تکمیل کارنامہ ہے،عرفان دولتانہ

رکاوٹوں کے باوجودپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کی تکمیل کارنامہ ہے،عرفان ...

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ دھرنوں اور دیگر رکاوٹوں کے باوجود 13ماہ کی ریکارڈ مدت میں راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کی تکمیل کارنامہ ہے۔ذرائع آمدورفت کی فراہمی حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے۔ شاہراہیں اور ان پر دوڑتے ہوئے پہیے کے ذریعے ترقی کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ زمانہ قدیم سے ہی حکمرانوں نے عوام اور سرکاری عمال کی آمدورفت کے لئے سڑکیں تعمیر کیں اور مروجہ دور کے بہترین ذرائع آمدورفت کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی۔ راول پنڈی میں میٹروبس سروس کے آغاز سے وہاں کے رہایشیوں کو بہترین سفری سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں موٹر وے کی تعمیر محمدنوازشریف کا بحیثیت وزیراعظم تاریخی کارنامہ تھا۔ محمد نوازشریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اہل لاہور کو سفر کے لئے 35کلومیٹر طویل جدیدترین میٹروبس سروس کا 10 ماہ کی قلیل مدت میں تحفہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں گجومتہ سے شاہدرہ تک روزانہ لاکھوں افراد ایئرکنڈیشنڈ آرام دہ بس میں پرلطف سفر کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اہل ملتان کے لئے لاہور کی طرح میٹروبس سروس چلانے کا فیصلہ کیا۔ ناقدین کی بے جا تنقید کے باوجودملتان میٹروبس سروس کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کے مراحل کی طرف گامزن ہے۔ لاہور میں اپنی نوعیت کامنفرد منصوبہ اورنج لائن میٹرو ٹرین محمد شہبازشریف کے ذہن رسا کی پیداوار ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -