خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جمہوریت کیلئے نیگ شگون ہیں،محمد جمیل

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جمہوریت کیلئے نیگ شگون ہیں،محمد جمیل

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات جمہوریت کیلئے نیگ شگون ہیں جس سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی، ایک بیان میں انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے پر نہ صرف پی ٹی آئی کو مبارکبادپیش کرتے ہیں بلکہ اے این پی،مسلم لیگ(ن) ، پیپلز پارٹی ،جمیعت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو بھی مبارکباد کا مستحق تصور کرتے ہیں،ہم توقع کرتے ہیں کہ الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے صوبہ کی ترقی ،خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ جدوجہد کرینگی،انکا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران بدنظمی ،ہلڑ بازی اورمسلح جھگڑے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں؟، پی جے آئی کو پولنگ کے دوران ہونیوالی ہلاکتوں پرسخت تشویش ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک خود کو بری الذمہ قرار نہ دیں صوبہ میں امن وامان بحال رکھنا انکی بھی اہم ذمہ داری تھی،محمدجمیل نے مزید کہا خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب اور سندھ کے حکمرانوں کو بھی سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کوجلد ازجلد یقینی بنایا چاہیئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -