جنرل ہسپتال کے پرنسپل اور دو نیورو سرجن کی سیٹوں پر تعیناتی کے لیے 6 پروفیسرز شارٹ لسٹ

جنرل ہسپتال کے پرنسپل اور دو نیورو سرجن کی سیٹوں پر تعیناتی کے لیے 6 پروفیسرز ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل اور دو نیورو سرجن کی جون میں خالی ہونے والی سیٹوں پر تعیناتی کے لیے محکمہ صحت نے 6 پروفیسرزکو شارٹ لسٹ کر کیا ہے جن کو آئندہ دو روز میں انٹر ویو کے لیے طلب کیا جائے گا ۔ان پروفیسرز میں گنگا رام ہسپتال کے پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر شہزاد شمس ،سروسز ہسپتال کے صدر شعبہ نیورو سرجری پروفیسر ضوان مسعود بٹ ،میو ہسپتال کے پروفیسر عارف شاہین ،لاہور جنرل ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ،پروفیسر نوید اشرف ،پروفیسر اظہر کے نام شامل ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے لاہور جنرل ہسپتال میں پرنسپل اور پروفیسر آف سرجری کی اس ماہ خالی ہونے والی سیٹوں پر تعیناتی کے لیے 6پروفیسرز کو انٹر ویو کے لیے اوکے کر دیا ہے ان پروفیسرز کو آئندہ دو روز میں انٹر ویو کے لیے محکمہ صحت کال کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -