دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،یاسر گیلانی

دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،یاسر گیلانی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے سانحہ مستونگ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے قوم کے حوصلے بلند ہیں ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، عدنان سہیل، منظور انصاری، چوہدری اسحاق نمبردار، اعظم ورک، ڈاکٹر عامر گیلانی، میاں مقصود احمد، مظہر عباس، ارشد خان، نعیم احمد مغل، محمد ابو بکر عظیم، ندیم مبشر سندھو، عمر دراز، حافظ شاہد اقبال، جاوید دستگیر، سیف اللہ خان اور ماسٹر بلال کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات پنجاب حکومت کے لئے ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ قوم نے مسلم لیگ ن کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -