قانون توہین رسالت ؐ اور دینی مدارس پرکوئی قانون پارلیمنٹ سے پاس نہیں ہونے دیا جائے گا، مفتی ظفر

قانون توہین رسالت ؐ اور دینی مدارس پرکوئی قانون پارلیمنٹ سے پاس نہیں ہونے ...

  

لاہور( پ ر )جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ قانون توہین رسالت ؐ اور دینی مدارس کے خلاف کوئی قانون پارلیمنٹ سے پاس نہیں ہونے دیا جائے گا، علما ء نے ہمیشہ اتحاد واتفاق کے ذریعے اسلام کے نفاذ کے لئے پر امن جدو جہد کی ہے آئین میں سب باتیں طے ہو چکی ہیں بس ان پر عمل در آمد کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت لاہور کے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری،مولانا علامہ اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیکولر عناصر کی سازشیں خطرنا ک ہیں اس سے ملکی امن و امان کو خطرات لاحق ہیں اسلامی مملکت میں مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جائے حریت فکر اور آزادی اظہار کی آڑ میں مقدس ہستیوں کی گستاخی کا چلن دنیا کے امن وامان کا خطرہ ہے۔ ایک عشرے سے مغرب کی طرف سے جانبدارانہ اور متعصبانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -