علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت عظیم الشان شہدائے گلگت کانفرنس
لاہور(وقائع نگار) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت عظیم الشان شہدائے گلگت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مرکزی خطیب ا مام جمعہ سید راحت حسین الحسینی ،علامہ شبیر حسن میثمی سمیت دیگر علماء کرام اورہزاروں افرادنے شرکت کی ۔ شہدائے گلگت کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے قا ئد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ شروع دن سے ہی پاکستان کو اس کے آئین و قانون کے مطابق نہیں چلایا گیاجس کے باعث پاکستان افراتفری اور دیگر مسائل کا شکار ہے ۔فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے قانون موجود ہے لیکن قانون کو استعمال نہیں کیا گیا ۔