پی ٹی آئی کے اتحادیوں نے دھاندلی کاشورمچادیا،اشرف بھٹی

پی ٹی آئی کے اتحادیوں نے دھاندلی کاشورمچادیا،اشرف بھٹی

  

 لاہور (پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کاشورمچادیا،عمران خان بتائیں ان کے پاس پیپلزپارٹی ،اے این پی ،مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے تحفظات کاکیاجواب ہے۔الیکشن کمشن کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی دھاندلی کانوٹس لے۔پی ٹی آئی کی قیادت اقتدارمیں ہوس میں اندھی ہوگئی ۔دوسرے کے تھیلے کھلوانے والی پی ٹی آئی کی بلی تھیلے سے باہرآگئی ۔عمران خان کا طرزسیاست ''اوروں کونصیحت خودمیاں فضیحت''کے مصداق ہے۔کے پی کے میں سرکاری امیدواروں کی کامیابی کیلئے دھڑلے سے دھاندلی کی گئی ۔دوسروں کودھاندلی کاطعنہ دینے والی پی ٹی آئی نے خود جھرلوچلادیا۔وہ ڈی ایچ اے میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ تبدیلی کانعرہ لگانیوالی پی ٹی آئی کی حقیقت کس قدرڈراؤنی ہے۔عمران خان نے اپنے حامیوں کوبھی مایوس کردیا ،نوجوانوں نے کپتان کے قول وفعل کاتضاداچھی طرح دیکھ لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخارحسین کی گرفتاری انتقامی اورآمرانہ سوچ کی غماز ہے۔ عمران خان نے اقتدارکوطول دینے کیلئے نوے کی دہائی والی سیاست شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وزرات عظمیٰ کاخواب چکناچورہونے کاغصہ اپنے سیاسی مخالفین پرنہ اتاریں ۔عمران خان یادرکھیں جوآج بورہے ہیں کل سودسمیت کاٹناپڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -