تحفظ ناموس رسالت ایکٹ پرمہم جوئی یہودی اور قادیانی ایجنڈہے،غلام مصطفےٰ چوہدری
لاہور( پ ر )تحفظ ناموس رسالت ایکٹ295-C میں ترمیم کی مبینہ کوششوں پرختم نبوت لائیرفورم پاکستان کے صدر غلام مصطفےٰ چوہدری ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ،طاہر سلطان کھوکھر،چوہدری خالد محمود،عامرلطیف سبحانی،چوہدری مقبول احمد ،عامر علی چوہدری،مدثرعلی چوہدری،غلام مجتبےٰ چوہدری،چوہدری محمد قاسم،خوجہ محمد قاسم،ملک خالد اکمل،ختم نبوت لائیرزفورم شعبہ خواتین کی رہنماؤ ں طاہرہ شاہین مغل،نازیہ یاسر،کرن شہزادی نے سخت احتجاج کیا ہے اور کہاہے کہ حکومت اس مقدس قانون کو چھیڑنے اور ترمیم کرنے سے باز رہے ،تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف مہم جوئی یہودی اور قادیانی ایجنڈاہے ناموس رسالت قانوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی بات برداشت نہیں۔ختم نبوت لائیرزفورم کے رہنما ؤ ں نے کہا کہ بار بار ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف مہم جوئی یہودی اور قادیانی ایجنڈا ہے۔علماء نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت بیرونی دبا ؤ پر خفیہ طریقے سے ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم لاکر یہ قانو ن غیر موئثر کرنا چاہتی ہے۔حکومت اگر کوئی ایسا ترمیمی بل لائی تو ختم نبوت لائیرزفورم آئینی اور قانونی طورپر ناموس رسالت ایکٹ کا تحفظ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم نہ کریں اور ہرقسم کا بیرونی دبا ؤ مسترد کرتے ہوئے اہل اسلام کے جذبات کی ترجمانی کریں ۔عقیدہ ختم نبوت ،ناموس رسالت ایکٹ اور قادیانیت کے متعلق قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کرتے رہیں گے۔ 295-C ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ختم نبوت لائیرفورم ناموس رسالت قانون کا مقدمہ ہرمحاذ پر لڑے گا۔امریکی اخبار نے ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیمی بل قومی اسمبلی پیش کرنے کی تیاری کا انکشاف ناقابل برداشت امر ہے ،اس کے خلاف تمام دینی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔ناموس رسالت کے خلاف ترمیمی بل اغیار کے ایجنڈے کی تکمیل ہے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اور یہودی لابی اسلام مخالف قوتوں کو ساتھ ملا کر تحفظ ناموس رسالت ایکٹ ختم کرانے کے درپے ہے مگر شمع ختم نبوت کے پروانے کوئی بھی ایسی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عاشقان مصطفےٰؐ ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے ۔