حکومت مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر مختص کرے ،افتخار حسین

حکومت مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر مختص کرے ،افتخار حسین

  

 لاہور (پ ر)ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ مضبوط ،مستحکم اور خوشحال پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے حکومت مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر مختص کرے اورمزدور دشمن قوانین کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی اقتصادی و معاشی ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں مزدوراور کسان آج کے جدید دور میں بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، ورلڈ بینک، آئی ایم ایف ، ڈبلیو ٹی او سمیت یورپی یونین جیسے سامراجی اداروں کے تابع جاگیر دار طبقے کے حکمرانوں کی سوچ اور پالیسیاں مزدور دشمن ہیں ، ان کے مذموم مقاصد وعزائم کی وجہ سے آج کا محنت کش بدحال اور صنعتیں پسماندگی کی وجہ سے تباہی کے راستے پر گامز ن ہیں ، بے روز گاری، ناانصافی، غربت، جہالت، رشوت، کرپشن، اقربا پروری ، لسانی، مذہبی و فرقہ وارانہ انتہا پسندی اور دہشت گردی عروج پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکمران پاکستان کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنا چاہتے ہیں تو محنت کش طبقے کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنا ہو گا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے محکمہ محنت کو مزدور طبقے کوملازمت کا تحفظ فراہم کرنا ہو گا کیونکہ حکومت کے اس اقدام سے مزدور طبقہ دل لگا کر محنت کرئے گا جس سے اداروں کی پروڈکشن بڑے گی اس طرح ملکی معیشت مضبوط ہو گی اور ملک خوشحال ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -