حکومت کا 10 اضلاع کے ہسپتال ٹھیکہ پر دینے کا فیصلہ

حکومت کا 10 اضلاع کے ہسپتال ٹھیکہ پر دینے کا فیصلہ

  

لاہور(جاوید اقبال)حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت 10اضلاع کے ہسپتال این جی اوز کو ٹھیکہ پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے محکمہ صحت نے تیاریاں شروع کر دی ہیں جس کا باقاعدہ علان صوبائی بجٹ 2015-16 کے بجٹ اجلاس میں کیا جائے گا۔اس کے لیے دو اعلیٰ سطحی اجلاس ہو چکے ہیں ۔سب سے زیادہ اضلاع میں واقع محکمہ صحت کے ہسپتال ،ڈسپنسریاں اور دیگر شعبہ جات سیف چائلڈ کے نام سے موجود این جی او کو دیئے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ صحت کے ڈسٹڑکٹ ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں سمیت مراکز صحت بنیادی مراکز صحت کو آوٹ سورس کرنے پر اتفاق کیاگیا ہے اور اس کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر لاہور سمیت 10اضلاع کے ڈسٹرکٹ ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ہر ضلع کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو آوٹ سورس کیا جائے گا ۔جس کے لیے ان اضلاع کے سرکاری ہسپتال محتلف این جی اوز کو ٹھیکے پر دیئے جائیں گے،جس کے لیے ہر ضلع کو ٹھیکے پر لینے والی این جی اوز کو دیاجائے گا جو اپنے ضلع کے مراکز صحت کی تعمیر و مرمت ،ادویات کی خریداری ،ترسیل مشینری کی مرمت ،خریداری سمیت ہر شعبہ کی نگران ہو گی۔تاہم سرکاری عملے کو تنخواہ سرکار دے گی۔ٹھیکے پر ضلع کے مراکز صحت کو لینے والی این جی اوز اپنی منشاء کے مطابق ان کو چلا سکیں گیں ۔کامچوری ،عملے ،ڈاکٹرز او ر نرسوں کو تبدیل کرانے یا ان کی جگہ پر نئے افراد لینے کے لیے بھی آزاد ہوں گیں۔یہاں تک کہ مرضی کا ایم ایس بھی لگوانے میں حکومت کو سفارش کر سکے گی۔این جی اوز کے سامنے آنے پر محکمہ صحت کا رول صرف مانیٹرنگ کا ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ اس کے لیے محکمہ صحت نے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں خواہش مند این جی اوز نے محکمہ صحت سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں ۔تاحال سیف چالڈرننامی این جی او کا نام سامنے آیا ہے جو 5اضلاع کے مراکز صحت ٹھیکے پر حاصل کرنا چاہتی ہے۔اس سلسلے میں مشیر صحت خواجہ سلیمان رفیق کا کہنا ہے کہ تاحال فائنل نہیں کیا گیا اس منصوبے پر غور ہو رہا ہے ۔عمل درآمد کے لیے وقت درکار ہو گا۔با قاعدہ طور پر عمل درآمد سے قبل عوام سے رائے طلب کی جائے گی اور عوام اور ہر تنظیم سے اس حق میں فیصلہ آنے پر ایڈ وائر ٹائز کیا جائے گا۔ابھی عمل درآمد میں وقت لگے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -