پاکستانی کمپنی نے مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کی بر آمد شروع کر دی

پاکستانی کمپنی نے مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کی بر آمد شروع کر دی

  

راولپنڈی (اے پی پی )مقامی سطح پر سولر پینلزتیار کرنے والی پاکستانی کمپنی نے مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کی بر آمد شروع کر دی۔ٹی یو وی سرٹیفائیڈ سولر پینلز تیار کرنے والی پاکستانی کمپنی ٹیسلا انڈسٹریز کے سربراہ عامر حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکہ کو شمسی توانائی کے شعبے میں عالمی معیار کے سولر پینلزکی تیاری اور ایکسپورٹ پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے . دنیا بھر میں پاکستان کے بنائے ہوئے سولر پینلز کو ٹی یو وی (TUV) سر ٹیفکیٹ ملنے کے بعد بڑے پیمانے پر پذیرائی مل رہی ہے اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک کو بھی پاکستان سے ابتدائی طور پر دو سو پچاس کلو واٹ کے سولر پینلز ایکسپورٹ کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انجنیئر نگ ڈویلپمنٹ بورڈ آف پاکستان (ای ڈی بی )کو چائییے کہ وہ سولر پینلز کی انجنئیرنگ میں ہونے والی ترقی کو مزید وسعت دینے کیلئے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسلا انڈسٹریز نے مقامی سطح پر سولر پینلز تیار کر کے عالمی معیار کا سب سے اعلی ایوارڈ بھی جیتاہے اور اس کے ساتھ ساتھ امریکہ سمیت یورپ اور سنٹرل ایشیائی ریاستوں کو 310 کلو واٹ سے زائد پاور کے حامل سولر پینلز ایکسپورٹ بھی کئے جا چکے ہیں ۔ عامر حسین نے کہا کہ ٹیسلا انڈسٹریز کے تیار کردہ سولر پینلز انجنئیرنگ کا بہترین شاہکار ہیں جنہیں عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور دنیا ہماری اس انجنئیرنگ سے فائدہ اٹھا رہی ہے . انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مقامی انڈسٹری کو ترقی دینا چاہتی ہے۔

مزید :

کامرس -