زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرمبادلہ میں اضافہ ممکن ہے،ڈاکٹر مبارک احمد

زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرمبادلہ میں اضافہ ممکن ہے،ڈاکٹر ...

  

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان ایگری کلچر ریسرچ (جنوبی زون) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مبارک احمد نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار کے فروغ اور زمین کی زرخیزی کو بحال رکھنے کیلئے زرعی شعبہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ ، پراسیسنگ اور پیکنگ کی عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری سے زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں زمین کی ذرخیزی ایک اہم مسئلہ بنتی جا رہی ہے اور لینڈ منیجمنٹ کے نظام کی بہتری سے اس مسئلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے جس سے زرعی شعبہ کی پائیدار اور دیرپا ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے شعبہ کی ترقی میں بھی مدد حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کی پائیدار ترقی سے غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔

مزید :

کامرس -