موٹر سائیکلوں کے پرزہ جات درآمد کرنے والے کاروباری اداروں کی آئندہ بجٹ میں پرزوں پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی کی اپیل

موٹر سائیکلوں کے پرزہ جات درآمد کرنے والے کاروباری اداروں کی آئندہ بجٹ میں ...

  

اسلام آباد (اے پی پی)موٹر سائیکلوں کے فاضل پرزہ جات درآمد کرنے والے کاروباری اداروں نے آئندہ بجٹ میں پرزوں پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی کی اپیل کی ہے۔ آل پاکستان موٹر سائیکل سپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین فیصل خلیل نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ آنئدہ مالی سال کے بجٹ میں موٹر سائیکلز کے پرزوں پر عائد ڈیوٹی اور ٹکیسز کی شرح کو 35فیصد سے کم کرکے 20کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ درآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے حکومتی آمدنی بڑھانے میں بھی مد حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کیلئے موٹر سائیکل سستی سواری ہے اس لئے ان کی سہولت کیلئے ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی شرح میں کمی کی جائے ۔

مزید :

کامرس -