انڈونیشیا میں کافی کی پیداوار میں کمی کا امکان

انڈونیشیا میں کافی کی پیداوار میں کمی کا امکان

  

 جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیا نے غیرموزوں موسمی صورتحال کے باعث کافی کے پیداواری تخمینوں میں کمی کردی ہے تاہم ایسوسی ایشن آف انڈونیشیئن کافی ایکسپورٹرز اینڈ انڈسٹریز نے کافی کے برآمدی تخمینوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا نے رواں سال کافی کی پیداوار میں 50 ہزار ٹن کمی کرتے ہوئے پیداوار6 لاکھ ٹن سے 6 لاکھ 50 ہزار ٹن کے درمیان رہنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ اس سے پہلے انڈونیشیا نے رواں سال6 لاکھ 50 ہزار ٹن سے 7لاکھ ٹن تک کافی کی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ دوسری طرف ایسوسی ایشن آف انڈونیشیئن کافی ایکسپورٹرز اینڈ انڈسٹریز نے کافی کے برآمدی تخمینوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا اور روان سال کافی کا برآمدی ہدف 3لاکھ 50ہزار ٹن برقرار رکھا ہے۔

مزید :

کامرس -