روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات سے متعلق سنگین مسائل موجود ہیں،سرگئی لاوروف

روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات سے متعلق سنگین مسائل موجود ہیں،سرگئی لاوروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان نئی سرد جنگ کے بارے میں بیانات بے بنیاد ہیں۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرگئی لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس امریکہ تعلقات میں موجودہ کشیدگی کی نطریاتی بنیاد نہیں ہے تاہم روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات سے متعلق سنگین مسائل موجود ہیں۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت کثیر القطبی عالمی نظام قائم ہو رہا ہے، نئے سیاسی اور معاشی مراکز ابھر کر سامنے آ رہے ہیں اس لیے ان نئی طاقتوں اور پرانی مغربی طاقتوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی زیر قیادت مغرب ساری دنیا کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتا ہے لیکن موجودہ حالات میں یہ ناممکن ہے۔ روس امریکہ تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس کے لیے امریکہ کے ساتھ تعلقات کلیدی اہمیت کے حامل نہیں۔ روس کا موقف ہے کہ امریکی پالیسی غلط ہے کیونکہ آج کسی بھی عالمی مسئلہ کو تنہا یا کسی ایک ملک کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے حل کیا جانا ناممکن ہے۔

مزید :

عالمی منظر -