پنجاب میں پھل کی مکھی کے تدارک کی مہم 15جون سے شروع ہو گی

پنجاب میں پھل کی مکھی کے تدارک کی مہم 15جون سے شروع ہو گی

  

 راولپنڈی (اے پی پی )پنجاب بھر میں آم کے پھل کی مکھی کے تدارک کی مہم کا آغا ز15جون سے ہو گا ۔مہم کے دوران باغبانوں کی رہنمائی کے لئے گاؤں، یونین کونسل، مرکز، تحصیل اور ضلع کی سطح پر فارمر ٹریننگ پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ صوبہ پنجاب سے آم کی برآمد کا حجم بڑھایا جا سکے۔اس مہم کے سلسلہ میں آم کے باغات کے اضلاع کے تمام ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز زراعت اور ڈسٹرکٹ آفیسرز زراعت (توسیع )کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ آم کے باغبانوں کی تربیت کے شیڈول میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی ہر گز نہ برتیں۔ آم کے باغات والے اضلاع میں زراعت افسر (توسیع) مرکز ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت( توسیع) تحصیل کی سطح پر جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسرز زراعت (توسیع ) ضلعی سطح پر آم کے باغات میں پھل کی مکھی کے تدارک کے سلسلہ میں تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے ذمہ دار ہوں گے۔ زرعی ماہرین آم کے پھل کی مکھی کے تدارک کے لئے باغبانوں کو کلچرل، کیمیائی (Chemical) اور حیاتیاتی (Biological) تینوں طریقوں سے رہنمائی و آگاہی دیں گے۔

مزید :

کامرس -