چین نے امریکہ کی جانب سے مصنوعی جزیروں کو تعمیر کو فوراً روکنے کا مطالبہ مسترد کر دیا

چین نے امریکہ کی جانب سے مصنوعی جزیروں کو تعمیر کو فوراً روکنے کا مطالبہ ...

  

بیجنگ (این این آئی)چین نے امریکہ کی جانب سے بحیرہ چین میں مصنوعی جزیروں کو تعمیر کو فوراً روکنے کے مطالبے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مطالبہ بے بنیاد اورغیر تعمیری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر سنگاپور میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی بحیر ہ چین کے متنازع پانیوں میں مصنوعی جزیروں کی تعمیر فوری اور مستقل طور پر بند کردینا چاہیے۔چین کے ایک اعلیٰ اہلکار سینئر کرنل ڑاؤ زیاؤزو نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کا بیان بے بنیاد اورغیر تعمیری ہے۔

امریکی دعوے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کہا کہ وہ مذکورہ حالات سے باخبر نہیں ہیں اور امریکہ سے کسی قسم کے اشتعال انگیز بیان سے پرہیز کرنے کے لیے کہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -