عراق ٗ تاریخی جیل تدمر کی عمارت کو بارودی مواد سے اڑا دیا ٗ عمارت ملبے کا دھیر بن گئی

عراق ٗ تاریخی جیل تدمر کی عمارت کو بارودی مواد سے اڑا دیا ٗ عمارت ملبے کا دھیر ...

  

بغداد (این این آئی)شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام داعش نے شام کے شہر تدمر پر قبضے کے چند ایام کے بعد قائم تاریخی جیل تدمر کی عمارت کو بارودی مواد کے ذریعے مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اعش کے جنگجوؤں نے چند روز قبل شامی فوج کے فرار کے بعدتدمر شہر اور وہاں پر قائم ایک بڑی جیل پر قبضہ کرلیا تھا۔ شامی فوج کی تحویل میں رہنے والی اس جیل میں قیدیوں کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ شامی فوج نے شہر چھوڑنے سے قبل ہی وہاں پر موجود قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کر دیا تھا ایک اطلاع کے مطابق شامی فوج کے فرار کے بعد داعش نے جیل میں بند قیدیوں کو چھوڑ دیا تھا تاہم انسانی حقوق کے مندوب رامی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ جب داعش نے تدمرجیل کو دھماکوں سے تباہ کیا تو اس وقت جیل خالی تھی۔شامی آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ تدمرجیل کے تمام قیدیوں کو شامی فوج نے شہر چھوڑںے سے قبل ہی دوسری جیلوں میں منتقل کردیا تھا۔انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق داعشی جنگجوؤں نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے 1980ء میں قائم کردہ شامی فوجی جیل کو تباہ کردیا تھا۔ جیل کو دھماکوں سے اڑانے کیلئے تباہ کن بارود کا استعمال کیا گیا ہے۔ داعشی جنگجوؤں نے جیل کے اندر اور اس کے آس پاس بارودی سرنگیں بچھا کرانہیں دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں جیل کی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ۔

مزید :

عالمی منظر -