امریکا نے کیوبا کو دہشتگرد مملاک کی عالمی فہرست سے خارج کر دیا

امریکا نے کیوبا کو دہشتگرد مملاک کی عالمی فہرست سے خارج کر دیا

  

واشنگٹن(آن لائن) امریکا نے 33 سال بعد کیوبا کو دہشتگرد ممالک کی عالمی فہرست سے خارج کردیا۔ امریکی حکومت نے سرکاری طور پر کیوبا کو دہشتگرد ممالک کی عالمی فہرست سے خارج کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ صدر باراک اوباما نے اعلان کیا تھا کہ وائٹ ہاوس کیوبا سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر دہشتگرد ممالک کی فہرست پر نظر ثانی کریگا۔ کیوبا پر عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد اب امریکا کی جانب سے کیوبا کو معاشی ، عسکری اور دیگر امداد فراہم کی جاسکے گی۔

مزید :

عالمی منظر -