مصر نے مصری نژاد امریکی شہری محمد سلطان کو رہا کر دیا

مصر نے مصری نژاد امریکی شہری محمد سلطان کو رہا کر دیا

  

قاہرہ (این این آئی)مصر نے مصری نژاد امریکی شہری محمد سلطان کو رہا کر دیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری نژاد امریکی شہری محمد سلطان کو اخوان المسلمین سے سازباز کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے اْن کو مصر میں حکومت مخالف دھرنے کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے اور 2013 میں فوج کی طرف سے منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے سے متعلق غلط خبر پھیلانے کے الزام پر عمر قید کی سزا سنائی تھی تاہم انہیں دو سال قید میں رکھنے کے بعد گزشتہ روز ملک بدر کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مصر کے حکام نے 27 سالہ محمد سلطان پر زور دیا کہ وہ مصر سے امریکہ روانہ ہونے سے پہلے اپنی مصری شہریت سے سبکدوش ہو جائے۔ واضح رہے کہ محمد سلطان نے اپنی قید کی میعاد میں کی جانے والی بار بار کی توسیع پر احتجاج کرتے ہوئے پچھلے 16 ماہ سے زائد عرصے سے بھوک ہڑتال کر رکھی تھی اور اْن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اْن کی صحت تیزی سے بگڑتی جا رہی تھی۔امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہری کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -