بھارتی سویا بین، سویا آئل اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ

بھارتی سویا بین، سویا آئل اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ

  

 نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی سویا بین، سویا آئل اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیری ویٹو ایکسچینج میں سویا بین کے اہم معاہدے0.5 فیصد اضافے سے 3981 بھارتی روپیہ فی 100کلوگرام میں طے پائے جبکہ سویا آئل کے معاہدے0.5فیصد اضافے سے 601 روپے فی10کلوگرام اور گندم کے اہم معاہدے 0.2 فیصد کی بہتری سے 1479 روپے فی 100کلوگرام میں ہوئے تاہم چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا اور چینی کے اہم معاہدے0.5 فیصد کمی سے 2276 روپے فی 100کلوگرام میں طے پائے۔

مزید :

کامرس -