نیشنل بینک اور موبی لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط

نیشنل بینک اور موبی لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط

  

اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل بینک آف پاکستان نے موبی لنک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت بینک کے دیہی اورشہری علاقوں کے صارفین کو کیش منیجمنٹ کی سہولیات کی فراہمی کی جائے گی۔ اور نیشنل بینک کے صارفین مالی لین دین سمیت انٹرا اور انٹر بینک فنڈز کی باآسان منتقلی سے استفادہ کر سکیں گے ۔ نیشنل بینک کے صارفین رقوم کی ترسیل اور وصولی کیلئے موبی کیش کے ریٹیلرز اور فرنچائیز سے یہ سہولت حاصل کر سکیں گے ۔ این بی پی کے صدر سید اقبال اشرف نے کہا ہے کہ بینک نے اپنے صارفین کو رقوم کی باآسان اور باسہولت وصولی اور منتقلی کیلئے معاہدہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ سے بیکنگ کی سہولیات سے محروم طبقات کو بھی بینکنگ کے نظام سے استفادہ حاصل کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔

مزید :

کامرس -