بجٹ میں در آمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس میں اضافے کا امکان

بجٹ میں در آمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس میں اضافے کا امکان

  

 لاہور (اے پی پی) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے دوران درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے جس سے حکومت کو ٹیکس ریونیو کی مد میں 6سے7ارب روپے اضافی وصول ہو سکیں گے۔سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بیرون ممالک سے درآمد کئے جانیوالے فی موبائل فون سیٹ پر تین سو سے ایک ہزار روپے تک ٹیکس لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال ریونیو بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں دگنا اضافہ بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ کم قیمت کے موبائل پر150روپے ٹیکس عائد تھا جس کو تین سو روپے‘درمیانی قیمت کے موبائل پر عائد ٹیکس 250روپے سے پانچ سو روپے جبکہ سمارٹ فونز پر ٹیکس کی شرح پانچ سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

کامرس -