نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت سے دستبردار ہوگئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کی صدارت سے دستبرداری کااعلان کردیا۔
یہ اعلان اُنہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کیا۔ نجم سیٹھی نے لکھاکہ اُنہوں نے یکم جولائی سے آئی سی سی کے صدر کاعہدہ سنبھالناتھالیکن اب وہ دستبردار ہوگئے ہیں اور پی سی بی کو سفارش کی ہے کہ عہدے کے لیے کسی سابق ٹیسٹ کرکٹر کو منتخب کیاجائے ۔