جنوبی وزیرستان میں سڑکے کنارے بم دھماکے سے پولیٹیکل انتظامیہ کے تین افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سڑکے کنارے بم دھماکے سے پولیٹیکل انتظامیہ کے تین افراد ...
جنوبی وزیرستان میں سڑکے کنارے بم دھماکے سے پولیٹیکل انتظامیہ کے تین افراد ہلاک

  

جنوبی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پولیٹیکل انتظامیہ کے محرر فاروق وزیر اپنے دوساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیٹیکل محرر فاروق وزیر اپنے ساتھیوں سمیت دو دن کی چھٹی کے بعد ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ انھیں بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے جنوبی وزیرستان میں پولیٹیکل محرر سمیت 3 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔وزیراعظم ہاو¿س سے جاری کیے گئے بیان میں انھوں نے ملک سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے حکومتی عزم کا بھی اظہار کیا۔

مزید :

وزیرستان -اہم خبریں -