امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے 46 سالہ بیٹے کا کینسر سے انتقال

امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے 46 سالہ بیٹے کا کینسر سے انتقال
امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے 46 سالہ بیٹے کا کینسر سے انتقال

  

واشنگنٹن (ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے بیٹے کینسر کے باعث 46 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ امریکی صدر اوباما کا اظہار افسوس۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی نائب صدر نے بائیڈن فیملی کے ہمراہ شکستہ دل کے ساتھ یہ اعلان کیا کہ بیوبرین کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے انتقال کر گئے ہیں۔ بائیڈن خاندان کے پاس دکھ اور افسوس کے علاوہ کوئی الفاظ نہیں ہیں۔ بیو نے برین کینسر کے خلاف جنگ میں اپنی زندگی کا ہر ایک لمحہ بہادری، ہمت اور حوصلے سے لڑا ہے۔ 46 سالہ بیوبائیڈن کے انتقال پر امریکی صدر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور انکی اہلیہ مشعل بیو بائیڈن کے انتقال پر افسردہ ہیں۔ بیو نے اپنے والد جوبائیڈن کی طر ح قانون کی تعلیم حاصل کی۔ بیو ریاست ڈیلاویئر میں اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

مزید :

بین الاقوامی -