300ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تیار یاں ، مہنگائی کا طوفان آئیگا

300ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تیار یاں ، مہنگائی کا طوفان آئیگا
300ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تیار یاں ، مہنگائی کا طوفان آئیگا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ 2015۔16میں امرا پر نئے ٹیکس لگانے کے بجائے غریب عوام پر 300ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی بھرپور تیاری کی ہے۔ ذرائع کے طابق نئے وفاقی بجٹ میں جن اشیائے ضرور یہ پر ڈیوٹی کی شرح بڑھا ئی جائے گی ان میں چینی ، سگریٹ ،گھی ، کوکنگ آئل ، سریا اور سیمنٹ شامل ہیں جبکہ ہوائی سفر ، موبا ئل سیٹ اور درآمدی پرتعیش اشیا ء پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضا فے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ، ایف بی آر بلاواسطہ ٹیکسوں میں اضا فے کے بجائے بالواسطہ ٹیکسوں میں اضافہ کرکے ریونیو بڑھا رہا ہے ، ایف بی آر ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافے کے بارے میں سنجیدہ نہیں ، ذرائع نے مزید بتایاکہ ایف بی آر پوش علاقوں میں رہنے والوں اور پرتعیش اشیاء استعمال کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے بجائے ودہولڈنگ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں ردوبدل کرکے ریونیو بڑھا تا ہے ایف بی آر کو ٹیکس چوری روکنے کے خاطر خواہ انتظامات کرنے چاہئیں تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

مزید :

اسلام آباد -