میرا نے مفت میچ دیکھ لیا

میرا نے مفت میچ دیکھ لیا
میرا نے مفت میچ دیکھ لیا

  

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ میرا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے بغیر ٹکٹ کے ہی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے ٹیم کو سپورٹ کرنے آئی ہوں ، عالمی کر کٹ بحال ہونے پر خوشی ہے۔اداکارہ میرا پاک زمبابوے کرکٹ میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچیں تو حسب روایت بوکھلاہٹ میں ٹکٹ ہی نہ لائیں سمجھیں کہ انہیں دیکھتے ہی سٹیڈیم کے دروازے کھل جائیں گے مگر دروازوں پر موجود سکیورٹی گارڈز نے انہیں بغیر ٹکٹ کے اندر نہ جانے دیا تو ناک بھوں چڑا کر واپس آگئیں۔ اتنے میں پی سی بی حکام کو ان کا خیال آیاتو خصوصی پاس جاری کر دیا اور یوں اداکارہ سٹیڈیم میں جاسکیں۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ بہت خوش ہوں کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہو رہی ہے ، زمبابوے ٹیم کے آنے پر خوش ہوں اسی لئے زمبابوے ٹیم کو سپورٹ کرنے یہاں آئی ہوں۔

مزید :

تفریح -