مضر صحت نوڈلز کی تشہیر پر امیتابھ بچن، مادھوری اور پریتی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

مضر صحت نوڈلز کی تشہیر پر امیتابھ بچن، مادھوری اور پریتی کے خلاف عدالت میں ...
مضر صحت نوڈلز کی تشہیر پر امیتابھ بچن، مادھوری اور پریتی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

  

ممبئی (ویب ڈیسک) مشہور ملٹی نیشنل کمپنی کے نوڈلز کی تشہیر پر بالی ووڈ سپر سٹارز امیتھابھ بچن، مادھوری ڈکشٹ اور پریتی زنٹا کے خلاف ایک مقامی عدالت میں درخواستیں دائر کردی گئیں۔ تینوں اداکاروں پر ایک مقامی ایڈووکیٹ نے مقدمے دائر کئے۔ ان نوڈلز کے نمونوں کے ٹیسٹ میں مقررہ حد سے زائد مقدار میں مونو سوڈیم گلیٹامیٹ اور لیڈ ملی تھی۔ ٹیسٹ کے دوران معلوم ہوا کہ نمونوں میں لیڈ مقررہ حد سے 17 گنا زیادہ خطرناک تعداد میں موجود تھی۔ درخواست گزار نے کہا کہ ان تینوں اداکاروں نے بھاری معاوضے کے عوض ٹی وی اشتہاروں میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ نوڈلز صحت کیلئے اچھے ہیں۔

مزید :

تفریح -