عدالت نے ایک بار پھر شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے

عدالت نے ایک بار پھر شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے
عدالت نے ایک بار پھر شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شفقت حسین کے ایک مرتبہ پھر ڈیتھ وارنٹ جار ی کر دیے جس کے مطابق شفقت حسین کو نو جون کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شفقت حسین کے پانچویں بار ڈیتھ وارنٹ جاری کیے ہیں اور شفقت حسین کو 9جون کو پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شفقت حسین کو 2004میں سات سالہ عمیر کو اغواءکرنے کے بعد قتل کرنے کے جر میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد شفقت حسین کی جانب سے ہائیکورٹ اور اس کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی لیکن عدالت نے شفقت حسین کی اپیل مسترد کر دی اور صدر پاکستان بھی شفقت حسین کی رحم کی اپیل مسترد کر چکے ہیں ۔
این جی اوز کی جانب سے شفقت حسین کو پھانسی کی سزا سنائے جانے وقت اس کی عمر کم ہونے کا دعویٰ کیا گیا جس کے بعد وزارت خارجہ کی ہدایت پر شفقت حسین کی عمر کا تعین کیلئے تحقیقات کی گئیں اور تحقیقات میں بھی معلوم ہو گیا کہ شفقت حسین کی عمر اس وقت 13سال نہیں بلکہ 23سال تھی ۔