وفاقی وزارت داخلہ کا ایزی لوڈ دکانوں سے خواتین کو رانگ کالز کا نوٹس

وفاقی وزارت داخلہ کا ایزی لوڈ دکانوں سے خواتین کو رانگ کالز کا نوٹس
وفاقی وزارت داخلہ کا ایزی لوڈ دکانوں سے خواتین کو رانگ کالز کا نوٹس

  

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایزی لوڈ دکانوں سے خواتین کے موبائل نمبرز پر رانگ کالز اور میسجز کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی پولیس کو ہدایات دی ہیں کہ اسلام آباد میں ایزی لوڈ کی تمام دکانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے 15 دن کے اندر وزارت کو رپورٹ ارسال کریں۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کو مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کا اس حوالے سے مکمل سروے کیا جائے جس میں ایزی لوڈ والی تمام دکانوں کے مالک، فرنچائز تفصیلات اور حدود حربہ سے بھی آگاہ کیا جائے۔ آن لائن ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ ایزی لوڈ دکانوں سے موبائل نمبرز پر رانگ کالز، میسجز اور ڈیٹا چوری ہونے کی بے جا شکایات پر کیا گیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -