راولپنڈی میٹرو بس کا آزمائشی سفر،غریبوں کو بہترین سفری سہولت میسر ہو گی:شہبازشریف

راولپنڈی میٹرو بس کا آزمائشی سفر،غریبوں کو بہترین سفری سہولت میسر ہو ...

  

راولپنڈی ( خصوصی رپورٹر) جڑواں شہر کے درمیان چلنے والی میٹروبس سڑک پر آگئی ہے ، آزمائشی طورپرسڑک پر لائی گئی میٹروبس میں وزیراطلاعات نے صحافیوں کو روٹ کا دورہ کرایا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے میٹروبس اور سیکریٹریٹ سٹیشن کاجائزہ لیا اور صحافیوں کو بریفنگ دی ۔ میٹروبس سروس تین جون سے باضابطہ طورپر سڑکوں پر آجائے گی اور شہریوں کے لیے کھول دی جائے گی ۔

کمشنر راولپنڈی نے بتایاکہ میٹروبس روٹ کا کل سفر 23کلومیٹر ہے جس کے لیے ابتدائی طورپر 68بسیں مختص کی گئی ہیں جبکہ روزانہ ڈیڑھ لاکھ افراد میٹروبس سروس سے سفر کریں گے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چند روز میں وزیراعظم نوازشریف راولپنڈی میٹروبس بس منصوبے کا فتتاح کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کا روٹ 23کلومیٹر پرمشتمل ہے او ر اس میں 25سٹیشنز بنائے گئے ہیں اور اس منصوبے کی شاندار تکمیل دن رات محنت کا تنیجہ ہے ۔

پنجاب حکومت نے کہاہے کہ راولپنڈی میٹرومنصوبہ کیلئے کسی قسم کا کوئی قرض نہیں لیا گیاہے بلکہ پشاور موڑ انٹرچینج کیلئے وفاقی حکومت نے تین بلین جاری کیے اور باقی 41.84بلین روپے میں سے آدھی رقم پنجاب حکومت جبکہ آدھی رقم وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے ۔

شہباز شریف کا کہناتھا کہ میٹروبس منصوبے کے ذریعے غریب لوگوں کو اچھی سفری سہولت میسر ہو گی اور بآسانی سفر کر سکیں گے اور پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں سے منسلک کر کے تفریق ختم کی جاسکتی ہے۔

مزید :

قومی -