سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان سے قبل سالانہ روایت کے مطابق خانہ کعبہ کو غسل دیدیا

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان سے قبل سالانہ روایت کے ...
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان سے قبل سالانہ روایت کے مطابق خانہ کعبہ کو غسل دیدیا

  

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خانہ کعبہ کو غسل دیا اور مطاف کے توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا جائزہ لیا۔ حرم مکی پہنچنے کے بعد شاہ سلمان نے دو رکعت نفل ادا کئے اور خانہ کعبہ کے اندر جاکر دیواروں کو روایتی انداز کے مطابق غسل دیا۔

غسل کعبہ کی رسم کے دوران ولی العہد و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف، گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل، جدہ کے کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد، حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے علاوہ دیگر حکومتی عہدیدار شامل تھے۔ کعبة اللہ کو غسل دینے کے بعد شاہ سلمان نے طواف کیا حجر اسود کو بوسہ دیا اور رکن یمانی کا اسلام کیا۔ بعد ازاں خادم حرمین شریفین نے مطاف کے تیسرے مرحلے کا جائزہ لیا، انہیں اب تک انجام پانے والے کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، زیر تکمیل مرحلے سے آگاہ کیا گیا۔ دریں اثناءحرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدید نے خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان اپنے پیشرﺅں کی طرح حرمین شریفین کلی خدمت کررہے ہیں حرم مکی شریف اور مسجد نبوی کی خدمت سعودی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -