حوثیوں کی سعودی سرحد پر گولہ باری، 1 محافظ جاں بحق

حوثیوں کی سعودی سرحد پر گولہ باری، 1 محافظ جاں بحق
حوثیوں کی سعودی سرحد پر گولہ باری، 1 محافظ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی یمن کے ساتھ واقع جنوبی سرحد پر حوثی باغیوں کی گولہ باری سے ایک محافظ جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے اتوار کو جاری کردہ بیان کے مطابق سرحدی محافظ جازان کے علاقے حارث میں گشت پر تھے۔ اس دوران ان پر یمن کے سرحدی علاقے سے گولہ باری کی گئی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی محافظوں نے بھی جوابی گولہ باری کی ہے۔ یمن کے شمالی علاقوں میں موجود حوثی باغیوں کی جانب سے 26مارچ کے بعد سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں گولہ باری اور میزائل حملوں میں جا بحق ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ اس دوران سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے۔