یورپی ملک میں 30مسلمان لڑکیوں کو لمبی سکرٹس پہننے پر سکول میں داخلے سے روکدیا

یورپی ملک میں 30مسلمان لڑکیوں کو لمبی سکرٹس پہننے پر سکول میں داخلے سے روکدیا
یورپی ملک میں 30مسلمان لڑکیوں کو لمبی سکرٹس پہننے پر سکول میں داخلے سے روکدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ممالک میں مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک کی مثالی آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں اور ایساہی ایک تازہ واقعہ برسلز میں سامنے آیاجہاں 30مسلمان لڑکیوں کو سکول میں صرف اس وجہ سے داخل ہونے سے روکدیاگیاکیونکہ اُنہوں نے لمبی سکرٹس زیب تن کررکھی تھیں جس پر لڑکیوں نے سکول کے باہر احتجاج کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کواس وقت پیش آیا اور انتظامیہ نے ڈی موٹ کووریرانسٹی ٹیوٹ آف برسلزمیں داخلے سے روکدیاجس پر طلباءنے سکول کے باہر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اُنہیں سکول میں داخلے کی اجازت دی جائے تاہم بعد میں سکول انتظامیہ کی طرف سے پولیس بلالی گئی اورطالبات منتشر ہوگئیں ۔
اس معاملے پر سکول ڈائریکٹرنے کہاکہ لمبی سکرٹس پہننا سکول کے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی ہے کیونکہ یہ مذہب کی علامت ہیں ۔

مزید :

انسانی حقوق -