آپریشن ضرب عضب اگلے مرحلے میں داخل ،سیکیورٹی فورسز کی زمینی کارروائی ،12 شدت پسندد ہلاک

آپریشن ضرب عضب اگلے مرحلے میں داخل ،سیکیورٹی فورسز کی زمینی کارروائی ،12 ...
آپریشن ضرب عضب اگلے مرحلے میں داخل ،سیکیورٹی فورسز کی زمینی کارروائی ،12 شدت پسندد ہلاک

  

میران شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اگلے مرحلےمیں داخل ہو گیاہے  جس میں پاک فوج شمالی وزیرستان کے اطراف کے علاقوں میں زمینی کارروائی کے ذریعے باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کا صفایا کر رہی جبکہ بڑے پیمانے پر فضائی کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شمالی وزیرستان سے ختم کر دیا گیاہے اور 90فیصد علاقے کو کلیئر کروا لیا گیاہے۔

فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب شمالی وزیر ستان کے سرحدی علاقے دتہ خیل سے دس کلومیٹر دور ایک علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس دوران پاک فوج نے شدت پسندوں کو گھیرے میں لے لیا تھا جس کے باعث دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 12دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کچھ دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

واضح رہے کہ شمالی وزیر ستان میں فوج کی طرف سے دتہ خیل اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پہلی مرتبہ ایسی کیس زمینی کارروائی کی اطلاعات دی گئی ہیں ۔

مزید :

دفاع وطن -Headlines -