ہیش ٹیگ بچوں کیلئے سال کا بہترین لفظ قرار
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی آکسفررڈ یونیورسٹی پریس نے ہیش ٹیگ کو بچوں کے لئے سال کا سب سے بہترن لفظ قرار دے دیا۔ ٹوئٹر استعمال کرنے والے افراد تو اس لفظ یا علامت سے بخوبی واقف ہیں اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے ہیش کو سال کا بہترین لفظ قرار دے دیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے ایک ریڈیو مقابلے میں ایک لاکھ سے زائد مختصر کہانیوں کا تجزیہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کی جانب سے ٹوئٹر سے ہٹ کر ہیش ٹیگ کی علامت کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، ہیش ٹیگ کو سال کا سب سے بہترین لفظ قرار دینے کی وجہ اس لفظ کا بچوں کی لغت میں شامل ہونا ہے، دیگر معروف الفاظ میں سنیپ چیٹ، سیلفی بھی فہرست میں کافی اوپر ہیں۔