بیوی سے زیادتی پر کرایہ دار نے مالک مکان کو قتل کردیا

بیوی سے زیادتی پر کرایہ دار نے مالک مکان کو قتل کردیا
بیوی سے زیادتی پر کرایہ دار نے مالک مکان کو قتل کردیا

  

گجرات(ویب ڈیسک) مالک مکان نے ساتھی کے ہمراہ کرایہ دار کی بیوی کی عزت لوٹ لی، متاثرہ خاتون کے شوہر نے مالک مکان کو قتل کردیا دو تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ چاہ پیپل والا کی چھٹی گلی کے ایک مکان میں اوپر والی منزل پر رہائش پذیر شادی شدہپ خاتون (ط) کے ساتھ مالک مکان ادریس بٹ سکنہ چاہ پیپل والا اور اس کے دوست دانش بٹ سکنہ گجرات دن دہاڑے گیارہ بجے کمرہ میں داخل ہوکر زبردستی جنسی زیادتی کی اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اس نے شوہر کو سارا واقعہ سنایا، جس پر میرے خاوند نے مجھے اور بچوں کو میکے بھیج دیا اور مالک مکان ادریس بٹ جس ن ے اپنے ساتھی کے ہمراہ میرے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی اسے قتل کردیا۔ ادریس کو قتل کرنے کے بعد میرا خاوند ڈی پی او کے سامنے پیش ہوگیا۔ تھانہ صدر گجرات پولیس نے ادریس کے قتل کا مقدمہ احسان بٹ کے خلاف درج کیا ہے، تھانہ اے ڈویژن پولیس نے دوسرے ساتھی کے خلاف مقدمہد رج کرکے چھاپے مارنا شروع کردیا ہے۔

مزید :

گجرات -