ڈیفنس میں سپر سٹور پر ڈاکہ، مزاحمت پر مالک اور گاہک کو گولیاں ماردیں، تاجروں کا مظاہر

ڈیفنس میں سپر سٹور پر ڈاکہ، مزاحمت پر مالک اور گاہک کو گولیاں ماردیں، تاجروں ...
ڈیفنس میں سپر سٹور پر ڈاکہ، مزاحمت پر مالک اور گاہک کو گولیاں ماردیں، تاجروں کا مظاہر

  

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ سپر ٹاؤن میں واقع شہاب سپر سٹور پر پانچ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر گھس کر 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس کے علاقہ سپر ٹاؤن میں شہاب سپر سٹور جس میں گزشتہ روز صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پانچ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر سٹور میں گھس کر لوٹ مار شروع کردی۔ ڈاکوؤں نے پانچ لاکھ سے زائد کی نقد و موبائل فون لوٹ لیا اور مزاحمت کرنے پر سٹور مالک حافظ محمد ذوالفقار چوہدری اور قریب کھڑے گاہک مظہر عباس کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ سٹور پر کھڑے دیگر افراد نے دو ڈاکوؤں کو قابو کرلیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈاکوؤں کے قبضہ سے ایک موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ امتیاز سرور کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ جلد ہی ان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ واردات کے بعد درجنوں تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی۔ جس پر پولیس افسران نے ان سے مذاکرات کئے اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کی یقیند ہانی کروائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

مزید :

لاہور -